تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:41

اسلام آباد : بلیو ایریا میں واقع ہوٹل میں دھماکا،خاتون سمیت4زخمی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…اسلام آباد میں بلیو ایریا کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل کی چوتھی منزل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ پولیس اور تفتیشی اداروں نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ ہوٹل اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔جیو نیوز کے نمائندے عابد ملک کے مطابق صرف امدادی ٹیموں کے علاوہ کسی کو قریب جانے نہیں دیا جارہا ۔ہوٹل کے اندر صرف سیکیورٹی ایجنسی اور پولیس اہلکاروں کو جانے کی اجازت ہے۔بظاہر دھماکے کی نوعیت معمولی بتائی جارہی ہے، تاہم پولیس اور ایجنسیاں ہر زاویئے سے اسکی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیںآ ئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بطاہر دھماکا گیس سلنڈر کا لگتا ہے تاہم حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں اے پی سی کا انعقادہوا تھا جس کے تناظر میں دھماکے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.