تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:52

حکومت متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی،محمد حسین محنتی

جنگ نیوز -
کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ ملک قدرتی آفات میں گھراہواہے اور حکومت متاثرین کو ریلیف پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ادارہ نورحق کراچی میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک متاثرین میں دو ہزارخیمے اورتقریباًڈیڑھ کڑور روپے کا راشن تقسیم کیاجاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کی سات گاڑیاں کراچی میں اسپرے کر رہی ہیں،محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے علاج کے ساتھ حکومت کو ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے اقدامات بھی کرنے کی ضرورت ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.