تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:52

قصور کا رہائشی ملک ریاض دراز قد کے باعث توجہ کا مرکز

جنگ نیوز -
قصور…دنیا میں دوسرا لمباترین شخص ہونے کا دعوے دار ملک ریاض قصور میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔پھولنگر کے رہائشی ملک ریاض کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا میں دوسرے لمبے ترین شخص ہیں۔ملک ریاض مچھلی کھانے قصور پہنچے تو اپنے لمبے قد کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ بچے اوربڑے انکے ساتھ تصویریں بنواتے رہے۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ انکا قد 7 فٹ 9 انچ ہے اور وہ 18 ملکوں کا دورہ کرچکے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے دوسرے لمبے ترین آدمی تسلیم ہونے کے بعد پاکستان کا نام روشن کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.