29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:52
غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات دور کرنے میں غفلت برتنے والے محکموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی کے تدارک کیلئے ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والے اجلاس میں کہا کہ ہیلپ لائن میں موصولہ شکایات کے ازالے کیلئے موٴثر نظام وضع کیا جائیگا،چیف سیکریٹری اس سلسلے میں فوری اقدامات کریں،،شہباز شریف نے کہا کہ شہر کے پارکوں میں واقع جھیلوں اور تالابوں کیلئے جلد ایسی مچھلیاں درآمد کی جائیں گی جو ڈینگی کو تلف کر سکتی ہوں،، بعد میں عالمی ادارہ صحت کے ماہر ڈاکٹر رامن کے علاوہ واپس جانے والے سری لنکن ماہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کیں، شہباز شریف نے کہا کہ سری لنکن ماہرین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔