29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:52
لاہور:پولیس کی نوجوان کو جعلی مقابلے میں مارنے کی دھمکی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے بی بی پاک دامن کی رہائشی صابرہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد کے قتل میں اسکے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے بیٹے کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر نے کی بھی دھمکی دی گئی ہے ۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صابرہ بی بی کا کہنا تھاکہ اسکا 19سالہ بیٹا اویس محمود اچھرہ میں کپڑے کی دکان میں سیل مین ہے جبکہ وہ پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے،وہ گھر کا واحد کفیل ہے دو روز قبل اسکے بھائی واجد علی کو ان کے بھتیجوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ وہ اپنے ماموں کو بچانے پہنچا کہ پولیس نے اسے بھی شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے بیٹے کو عدالت میں پیش کرنے کی بجائے اسے پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا کہا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب انہیں انصاف مہیا کریں اور پولیس کو ماورائے عدالت جرم کے ارتکاب سے روکیں۔