29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:52
ووٹر لسٹ میں نام شامل نہ کرنے پر کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم آزاد کشمیر کے شہریوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے حکام اور عملہ کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں مقیم آزاد کشمیر کے شہریوں کے شناختی کارڈ پر اگر مستقل پتہ آزاد کشمیر کا درج ہو تو ان کا نام ووٹر ز لسٹ میں شامل نہ کیا جائے۔