29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:52
شاہ عبدالله نے ڈرائیونگ کر نے والی خا تو ن کی سزا معا ف کر دی
جنگ نیوز -
ریاض…سعو دی عرب میں خو اتین کی ڈرائیونگ کے حق میں لڑنے والی خاتون کو سعودی فر ماں رواں شا ہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کو ڑوں کی سز ا سے بچا لیا ہے۔ Shaima Jastainaنامی ان خا تون نے سعو دی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ کی خلا ف ورزی کر تے ہو ئے ڈرائیونگ کا مظاہر ہ کیا تھا جس پر انہیں عدالت کی جا نب سے دس کو ڑوں کی سز ا سنا ئی گئی تھی ۔طویل عر صے سے عا ئد اس پابندی کی خلا ف ورزی پر سنا ئی جانے والی یہ پہلی سزا تھی جسے شا ہ عبد اللہ کی جا نب سے منسوخ کر کے خاتون کو معا ف کردیا گیا ہے تاہم سر کار ی ترجمان کی جانب سے اس معافی کی واضح وجہ نہیں بتا ئی گئی ہے ۔