30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14
تھائی لینڈ اوپن ٹینس:اعصام الحق مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں
جنگ نیوز -
بنکاک ... پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق آسٹریا سے تعلق رکھنے والے اپنے پارٹنر اولیور میرسچ کے ساتھ تھائی لینڈ اوپن کے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،بنکاک میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اعصام اور ان کے پارٹنر کا مقابلہ انگلینڈ کے جیمی مرے اور برازیل کے آندرے سا سے تھا، جس میں اعصام اور اولیور نے چھ چار، دو چھ اور دس سات سے کامیابی حاصل کرکے فائنل فور میں جگہ بنائی، سیمی فائنل میں اس جوڑی کا مقابلہ اٹلی کے پیئر سائمنڈ بولیلی اور فوگنینی سے ہوگا۔