30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25
پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرے، ہلیری کلنٹن
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرے،پاکستان سے مضبوط بنیادوں پر تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہناتھاکہ ہم پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اور چاہتے کہ اگر پاکستان سے دہشت گردوں کو کہیں سے کوئی مدد کی جارہی ہے تو بند کی جائے۔ہلیری کلنٹن کا کہناتھا کہ ہم پاکستان سے مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں ،ان کا کہناتھاکہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت کئی معاملات پر مفادات مشترک ہیں۔