30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25
ریما نے اپنی سالگرہ کی تقریب جیو لاہور کے دفتر میں منائی
جنگ نیوز -
لاہور ... ادکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے جیو فیملی کو جائن کرنے کے بعد اپنی سالگرہ کی تقریب جیو لاہور کے دفتر میں منائی۔ فلم بلندی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد فن کی بلندیوں کو چھونے والی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ ریما خان نے اپنی سالگرہ کا کیک جیو کے ساتھیوں کے ہمراہ کاٹا۔انکا کہنا تھا کہ انکی عمر کے سال مییں ایک اور گرہ لگ گئی ہے اور وہ جیو فیملی میں شامل ہونے کے بعد یہ ضروری سمجھتی ہیں کہ جیو کے ساتھی بھی انکی خوشی میں شریک ہوں ۔ فلمسٹار ریمبو نے بھی خصوصی طور پر سالگرہ میں شرکت۔ اس موقع پرجیو سے گفتگو کرتے ہوئے ریما ملکی صورتحال پر متفکر تو نظر آئیں تاہم کہا کہ زندہ قوموں پر مشکل وقت آتا ہے لیکن ہمیں ہار نہیں ماننی چاہیے ۔