30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25
اوباما کا ازبک صدر کو فون کی ، وسطی ایشیائی سپلائی روٹ پرگفتگو
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی صدر بارک اوباما کا ازبک صدر اسلام کریموف کو قومی دن کے موقع پر فون کی ، دونوں رہ نماؤں نے افغانستان میں اپنی فورسز کیلئے وسطی ایشیائی ریاستوں کو سپلائی روٹ کے طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے ازبک صدر اسلام کریموف کو ملک کے 20ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد کے لئے فون کیااور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔وہائٹ ہاوٴس کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے مستحکم و خوشحال افغانستان کو خطے کیلئے ضروری قرار دیا، بارک اوباما نے افغانستان میں اپنی فورسز کیلئے وسطی ایشیائی ریاستوں کو سپلائی روٹ کے طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے بھی بات کی اور پاکستانی روٹ کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کا بھی اظہار کیا۔اوباما انتطامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فوج تک سپلائی پہنچانے کیلئے ازبکستان کی حدود کا استعمال دونوں رہنماوٴں کے درمیان گفتگو کا موضوع خاص تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتے ہوئے تناوٴ کی وجہ سے افغانستان میں لڑنے والی مغربی افواج تک رسد کی فراہمی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔