30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:31
کراچی :رضویہ سوسائٹی اورالفلاح سے 27 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی :رضویہ سوسائٹی اورالفلاح سے 27 ملزمان گرفتار
کراچی…کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے 4 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لی لیا،دوسری جانب الفلاح کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد پولیس نے 23 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ پولیس کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں قائم رہائشی عمارتوں اورکچھ مکانات کا محاصرہ کرکے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا،پولیس آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اہلکار بھی موجود تھیں،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے کاروائی کے دوران 4 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے،دوسری جانب وائرلیس گیٹ کے قریب واقع ریلوے کالونی میں دو گروہوں میں تصادم ہوا،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ احسن عمر نے بتایا کہ تصادم لینڈ مافیااور بھتہ خور گروپوں کے درمیان ہوا ہے،جس کے بعد 23 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ الفلاح میں مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔