تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:3

چلی: طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری

جنگ نیوز -


سانتیاگو ... چلی میں طلبا کے احتجاج پر پولیس نے کتوں،پانی اور آنسو گیس کے ساتھ دھاوا بول دیا،جس کے بعد ہنگامہ آرائی شدت اختیار کرگئی،تین ماہ سے تعلیمی اصلاحات کے لئے احتجاج کرنے والے طلبا کے چلی حکومت سے مذاکرات تو چل رہے ہیں،لیکن اس کے ساتھ ہی ان کا احتجاج بھی جاری ہے،پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے جب واٹرکینن،آنسوگیس اور کتوں کا استعمال کیا توطلبا مشتعل ہوگئے،اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراوٴ کردیا،کچھ مشتعل طلبا نے رکاوٹیں کھڑی کرکے آگ بھی لگادی،آخری اطلاعات آنے تک پولیس اور طلبا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.