30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:41
بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائل اگنی 2کا تجربہ
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی 2کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین سے زمین مار کرنیوالااگنی ٹو میزائل دو ہزار کلومیٹر تک نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحل پرکیا گیا۔مقامی طور پر تیار کئے گئے میزائل کوآرمی کی اسٹریٹیجک فورس نے فائر کیا۔ بھارت کے دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگنی ٹو کی تیاری ملک کے ایٹمی ڈیٹرنس پروگرام کے اہم ہتھیاروں کا حصہ ہے۔ میزائل 20میٹر لمبا، اس کا قطرایک میٹر اور وزن 17ٹن ہے۔