30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:52
باڑہ میں شدت پسندوں نے34مزدور اغواء کر لئے
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے شدت پسندوں نے 34 مزدوروں کو اغوا کرلیا ہے۔ خاصہ دار فورس کے مطابق مزدوروں کو تحصیل باڑہ کے علاقے کالا خیل سے اغوا کیا گیا۔ مغویوں میں کوئلے کے کان میں کام کرنے والے 30 اور سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے 4 مزدور شامل ہیں۔ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔ پچھلے دو سال کے دوران شدت پسندوں کے ہاتھوں مزدروں کے اغوا کا یہ پہلا واقعہ ہے۔