30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:52
جیو کے پروگرام’ہم سب امید سے ہیں‘ کی اینکر صبا قمر ڈینگی میں مبتلا
جنگ نیوز -
لاہور…جیو کے پروگرام ہم سب امید سے ہیں کی اینکر صبا قمر بھی ڈینگی کاشکار ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں خاص طورپر پنجاب میں ڈینگی ایک دہشت گرد کی طرح کئی لوگوں کی جان لے چکا ہے ، جن میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاست دان ، کھلاڑی اور اب اداکار بھی شامل ہوگئے ہیں۔ لاہور کی مشہور ماڈل اور ایکٹریس صباحت قمر جو صبا قمر کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ گزشتہ تین دن سے ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں۔ صباجیو ٹیلی وژن کے مشہور مزاحیہ پروگرام ’ ہم سب امید سے ہیں‘ کی میزبانی کررہی ہیں، اس کے علاوہ جیو ہی کے نئے ڈرامہ سیریل’ جو چلے تو جاں سے گزر گئے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔