30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:52
قومی ائرلائن کا حج آپریشن آج شام کوئٹہ سے شروع ہوگا
جنگ نیوز -
کوئٹہ … کوئٹہ سے پی آئی اے کی حج پروازوں کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے،کوئٹہ سے پہلی حج پرواز آج شام ساڑھے چھ بجے جدہ کے لئے روانہ ہوگی ۔ صوبائی سربراہ پی آئی اے بلوچستان اصغر محی الدین وردگ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ سے پی آئی اے کے زریعے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے سلسلے میں حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں،شیڈول کے مطابق اس بار ملک سے پی آئی اے کی پہلی حج پروازکوئٹہ سے روانہ ہورہی ہے ۔ شام ساڑھے چھ بجے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز کے زریعے 205عازمین حج کو جدہ پہنچایاجائے گا، پی آئی اے بلوچستان کے سربراہ کے مطابق کوئٹہ سے پی آئی اے کی 80 حج پروازوں کے زریعے اس سال 16ہزار2سو24عازمین حج کو جدہ پہنچایا جائے گا،یہ تعداد گذشتہ سال کی نسبت چھ ہزار زیادہ ہے کوئٹہ سے پی آئی کی حج پروازوں کا سلسلہ 31اکتوبر تک جاری رہے گا۔