تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:52

نوابشاہ ریلیف کیمپ،زہریلا کھانا کھانے سے5افراد کی حالت غیر

جنگ نیوز -
نوابشاہ … نوابشاہ کے قریب ریلیف کیمپ میں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی۔بارش سے متاثرہ شخص کا کہنا ہے وہ اور اس کا خاندان نوابشاہ میں اسلامیہ اسکول میں قائم ایک ریلیف کیمپ میں رہ رہے ہیں۔گزشتہ دنوں سکرنڈ کی یونین کونسل کمل ماں میں ایم پی اے غلام قادر چانڈیو کی جانب سے راشن فراہم کیا گیا تھا جسے جب پکایا گیا تو اسے کھا کر اسکی بیوی،تین بچے اور اسکی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں پیپلز میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل بھی اسی راشن سے بنا ہوا کھانا کھا کر 9 افراد بے ہوش ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.