30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:31
ایبٹ آباد کمیشن کا اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کا دورہ
جنگ نیوز -
ایبٹ آباد … ایبٹ آباد کمیشن نے آرمی اور پولیس آفسران کے ہمراہ اسامہ بن لاد ن کے کمپاوٴنڈ کااچانک دورہ کیا۔ صحافی ،مقامی افراد اورعینی شاہدین آج کمیشن کے سامنے پیش ہوکر شہادتیں قلم بندکراسکیں گے۔ ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال،،کمیشن کے ارکان جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد، جہانگیر اشرف قاضی اور خیبرپختونخوا کے سابق آئی جی پولیس عباس خان نے آج اچانک ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کا دورہ کیا اورتمام شواہد کا بغور جائزہ لیا جس کے بعد کمیشن کے ارکان کمشنر ہاوٴس پہنچے جہاں آج صحافی ،مقامی افراداورعینی شاہدین آج اپنے بیان قلمبند کراسکیں گے۔کارروائی کے اختتام پر آج کمیشن کی جانب سے میڈیا کو بریفنگ بھی متوقع ہے۔