تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:58

پی آئی اے کا حج آپریشن آج سے شروع ہورہا ہے

اے آر وائی - پی آئی اے کا حج آپریشن آج شروع ہورہا ہے پہلی پرواز کوئٹہ سے روانہ ہوگی ۔ پی ائی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد یوسف ندیم حجاج کو رخصت کریں گے۔



ترجمان کے مطابق پشاور سے پہلی پرواز رات پونے نو بجے روانہ ہوگی۔ اسلام آباد سے پہلی پرواز یکم اکتوبر کو صبح ایک بجے روانہ ہوگی ۔ کراچی سے یکم اکتوبر صبح ڈیڑھ بجے پرواز روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے یکم اکتوبردوپہر دو بج کر بیس منٹ پر پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ افتتاحی پروازوں سے ابتدائی طور پر سترہ سو سینتیس عازمین حج جدہ کیلئے روانہ ہوں گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.