تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:15

ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

جنگ نیوز -


اسلام آباد… ڈینگی سے بچاوٴ کے لئے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے ۔ نجی تعلیمی اداروں کو بھی چیف کمشنر کی جانب سے فیصلے پر عمل درآ مد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان وفاقی نظامت تعلیمات پروفیسر وقار اشرف نے جیو نیوز کو بتایا کہ 420 وفاقی اسکولوں اور کالجوں میں یکم اکتوبر سے اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ یکم اکتوبرسے تمام تعلیمی ادارے 8 کے بجائے ساڑھے آٹھے بجے شروع ہوں گے،جب کہ چھٹی اپنے سابق مقررہ وقت پر ہی ہوگی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں شام کی شفٹ کے اوقات تبدیل نہیں ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے وفاقی نظامت تعلیمات کو تعلیمی ادارے نو بجے کھولنے کی ہدایت کی تھی تاہم مسائل کے باعث اب سکول و کالج ساڑھے آٹھ بجے کھلیں گے۔ نجی تعلیمی اداروں میں نیکر اور آدھے بازو کی شرٹ پرپابندی پر عملدرامد یقینی بنانیکی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.