30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:15
سانحہ کلرکہار :ذمہ داروں کے تعین کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کی درخواست
جنگ نیوز -
لاہور… سانحہ کلرکہار کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر مدعا علیہان سے دس دن میں جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے عدالت اس کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے گی۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں چینی مافیا کی طرح ٹرانسپورٹ مافیا بھی موجود ہے جس کا عدالت کو نوٹس لینا چاہئے۔ یہ مافیا بااثر اور سیاسی افراد پر مشتمل ہے جوقوانین کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ان کی بسوں کوکبھی چیک نہیں کیا گیا۔ عدالت کلرکہار سانحہ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرے۔ کمیشن مستقل بنیادوں پرقائم کیا جائے جو ملک میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے معاملات کا جائزہ لیتا رہے۔