30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:26
500کے پرانے نوٹ تبدیل کرانے کاآج آخری دن
جنگ نیوز -
کراچی… راجہ کامران … وہ تمام پاکستانی ہوشیار ہوجائیں جن کے پاس 500 روپے کا پرانے ڈیزائن والا نوٹ موجود ہے ، یکم اکتوبر سے یہ کرنسی نوٹ لین دین کے لیئے استعمال نہیں ہوسکے گا۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ کرنسی مینجمنٹ پروگرام کے تحت پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کو تبدریج ختم کیاجارہاہے۔ پہلے مرحلے میں 500 روپے کا پرانے ڈیزائن والا کرنسی نوٹ یکم اکتوبر سے لین دین کے لئے قابلِ استعمال نہیں ہوگا۔ جس کسی کے پاس پرانے ڈیزائن کا 500 روپے والا کرنسی نوٹ ہے30 ستمبر اس کے بینک سے تبدیل کرانے کا آخری دن ہے۔