30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:25
ایبٹ آباد کمیشن کا اسا مہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کا اچانک دورہ
اے آر وائی - ایبٹ آباد کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں اسا مہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
فوج کے علاوہ پولیس نے بھی سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے ہوئے تھے ۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اسامہ کے کمپاؤنڈ کے قریب مکانوں کا بھی دورہ کرکے لوگوں سے ملاقات کی اور انھیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔