تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:26

پشاورتاچترال چلنے والی پی آئی اے پروازیں 1 ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
پشاور…پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے پشاور اور چترال کے درمیان چلنے والی پی آئی اے کی پروازیں ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پشاور اور چترال کے درمیان چلنے والی پراوزیں 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک بند رہیں گی۔انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ حج پروازوں کے شیڈول کے باعث کیا گیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق حج پروازوں کے باعث اندرون ملک پروازوں چلانا مشکل ہو گیا ہے۔جس کے باعث چترال کو روزانہ جانے والی پروازیں ایک ماہ کے لئے منسوخ کردی گئی ہیں۔ تاہم اسلام آباد سے چترا ل کے لئے جانے والی پرواز وں کا شیڈول برقرار رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.