تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:26

خیبر پختونخوا:ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

جنگ نیوز -
پشاور… خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزیدسات کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا میں404 افراد کو ڈینگی بخار کے شبہے میں اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے ایک سو 80 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ان میں سے82 افراد پنجاب سے وائرس لے کرآئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں محکمہ صحت کا عملہ ہائی الرٹ ہے اور تمام بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کا ہر ممکن علاج کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.