تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:26

خیبرپختوانخو کے دوبچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

جنگ نیوز -
وانا…جنوبی وزیرستان میں ڈھائی ماہ کی بچی اور اپردیر میں ڈھائی ماہ کے بچے میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ غریام میں نائیلہ نامی ڈھائی ماہ کی بچی اور ضلع اپردیر کے علاقہ تل میں ڈھائی ماہ کے بچے عبداللہ میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال کے دوران فاٹا میں پو لیو کیسز کی تعدا27ہو گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پو لیو کی تعداد نو تک جا پہنچی ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز کی بڑی وجہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی رسائی نہ ہونا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.