30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:30
پشاور سے پہلی حج فلائٹ آج رات جدہ روانہ ہوگی
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور سے سعودی عرب کے لئے جانے والی پہلی حج پرواز آج رات کو جدہ کے لئے روانہ ہوگی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 3601آج رات نو بجے پشاور سے روانہ ہوگی، جس کے ذریعے 205عازمین حج جدہ کے لئے جائیں گے۔ پشاور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرک منیجر طارق محمود اور مذہبی امور کے حکام عازمین حج کو رخصت کریں گے۔ پشاور سے روزانہ تین پروازوں کے ذریعے پچیس ہزار سے زیادہ عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔حج آپریشن دس نومبر تک جاری رہے گا۔