تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:30

پشاور میں غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں تک جا پہنچا

جنگ نیوز -
پشاور…پشاورمیں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک جا پہنچا جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بیس گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔ بجلی کی بندش سے پشاور کے اکثر علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے مسائل میں دو چند اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.