30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:30
پشاور :ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج پشاور سے کوئٹہ جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔پشاور ریلویزحکام کے مطابق کراچی سے پشاور آنے والی خیبرمیل گیارہ گھنٹے تاخیر سے شام 5بج کر 45منٹ پر پشاور پہنچے گی۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس چودہ گھنٹے اور کوئٹہ ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر سے رات ایک بج کر بیس منٹ پر پشاور اسٹیشن پہنچے گی۔عوام ایکسپریس دو گھنٹوں کی تاخیر سے رات آٹھ بجے پشاور اسٹیشن پہنچنے کی توقع ہے۔ ریلوے انکوائری کے مطابق انجن نہ ہونے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔