تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:42

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ،3افراد ہلاک، 5زخمی

جنگ نیوز -


وانا… جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں ایک مکان پر جاسوس طیارے سے 2 میزائل داغے گئے۔ حملے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا اور 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے کون ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.