30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:27
نیشنل سیونگ میں نئی سرمایہ کاری پر منافع کم کر دیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی… بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر نئی سرمایہ کاری پر شرح منافع کمی کر دی گئی ہے۔ سینڑل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگ کے ڈائریکٹر جنرل ظفر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کا حجم 1900 ارب روپے تک پہنچ چکاہے۔ یکم اکتوبر 2011 سے 3 سالہ مدت کی اسکیموں پر سالانہ شرح منافع 13.33 سے کم کرے 12.5 فیصد اور 5 سالہ مدت کی اسکیموں پر شرح منافع 13.44 کم کرکے 12.6 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 13.5 سے کم کر کے 12.68 فیصد اور پنیشنر اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے بہبود اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا شرح منافع بھی 15.36 سیکم کرکے 14.4 فیصد کردیا گیا ہے۔۔ ظفر شیخ نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے 25 ہزارروپے ما لیت کے پرائز بانڈ کا اجرا جلد متوقع ہے جس میں پہلا انعام 5 کروڑ روپے کا ہوگا۔