تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:4

یمن میں القاعدہ کا رہنما انور العولقی ساتھیوں سمیت ہلاک

جنگ نیوز -


صنعاء…القاعدہ کا اہم کمانڈر انور العولقی اپنے ساتھیوں سمیت ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔۔ یمنی وزیر دفاع کے مطابق صوبہMarib میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں، امریکا میں پیدا ہونے والا امام انوار العولقی یمن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔۔انورالعولقی وہ امریکی شہری ہے جس کی ٹارگٹ کلنگ کے احکامات امریکی صدر اوباما نے 2010 میں دئیے تھے اور القاعدہ کا یہ سینئر کمانڈر سی آئی اے کی انتہائی مطلوب کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فضائی حملہ امریکی ڈرون ہے یا یمنی فورسز کی کارروائی۔ امریکی حکام کے مطابق نائن الیون کے حملوں کی خبر بھی اس کو پہلے سے تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.