تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:15

فلسطینی ریاست کی قرار داد ویٹو کرنا امریکا کی تاریخی غلطی ہو گی‘ ایران

جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز…ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کیلئے کوشش کو ویٹو کرنا بڑی تاریخی غلطی ہو گی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ العظمی علی منتظری کے بیٹے احمد منتظری نے امریکی صدر باراک اوباما کے نام لکھے گئے خط میں کہی ہے۔ خط میں احمد منتظری کا کہنا ہے کہ وہ اس تاریخی غلطی سے متعلق خبردار کرنا اپنا مذہبی و انسانی فرض سمجھتے ہیں، جو کہ امریکا کی جانب سے خود مختار فلسطینی ریاست کی قرارداد کو ویٹو کرنے کی صورت میں سامنے آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غالباً صدر اوباما کے آئندہ صدارتی انتخابات میں انتخابات کا انحصار اس قرار داد کو ویٹو کرنے پر ہی ہو گا، تاہم انہوں نے صدر اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے امریکی صدر کے طورپر انتخاب سے زیادہ اہم چیز فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دینا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ ویٹو کے مسلم دنیا کیلئے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.