30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:15
ایرانی فورسز کا عراقی سرحد پرآپریشن،180 کرد باغی ہلاک
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز…ایرانی فورسز نے گزشتہ تین ماہ کے دوران عراقی سرحد کے قریب آپریشن میں180کرد باغی ہلاک کردیئے۔ ایرانی خبررساں ادارے نے پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ بریگیڈیر جنرل عبد اللہ اراکی کے حوالے سے بتایا کہ علاقے کو واگزار کرانے کی کارروائی کے دوران متعدد ایرانی اہلکار بھی مارے گئے تاہم انہوں نے ان کی تعداد نہیں بتائی۔ یادرہے ایران نے جولائی میں پارٹی آف فری لائف آف کردستان کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی۔