تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:15

امریکی نائب صدرسے کویتی وزیراعظم کی ملاقات

جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے عراق کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں کویت کے وزیراعظم شیخ ناصر محمد الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کویت کے وزیراعظم نے واشنگٹن میں نائب امریکی صدرکے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات کا مرکزی موضوع بحث عراق اور عرب دنیا کے حالات تھے۔ دونوں رہنماؤں نے کویت امریکی تعلقات کے استحکام کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے اور مستقبل میں بھی آپس میں قریبی تعاون برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.