تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:15

مائیکل جیکسن مقدمہ، پیرا میڈیکل عملے اور ذاتی محافظ کے بیانات قلمبند

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…جنگ نیوز…گلوکار مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج کے خلاف قائم مقدمے کی سماعت کے تیسرے روز لاس اینجلس کی عدالت میں مائیکل جیکسن کی موت کے وقت ان کے پاس پہنچنے والے پیرا میڈیکل عملے اور ان کے ذاتی محافظ البرٹو الوازیر کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ مائیکل جیکسن کے ذاتی محافظ رہنے والے الوازیر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے لاس اینجلس کے ضلع ہلمبائی ہلز میں واقع مائیکل جیکسن کے گھر میں 25 جون 2009ء کو مائیکل جیکسن کو اس وقت دیکھا جب وہ مکمل طور پر بے ہوش یا غالباً مر چکے تھے۔ وہ اپنے کمرے کے بیڈ پر بے سدھ پڑے تھے ان کی آنکھیں اور منہ کھلا تھا جبکہ ڈاکٹر میورے سخت گھبراہٹ میں ان کے سینے کو دبا کر ان کی سانس کی بحالی کی کوششیں کر رہا تھا۔ محافظ نے بتایا کہ ڈآکٹر میورے نے ایک دودھیا دوائی پر مشتمل بوتل سمیت متعدد دوسری ادویات اور اشیاء پولیس اور ایمرجنسی فیڈکس کے پہنچنے سے قبل مائیکل جیکسن کے کمرے سے ہٹا لی تھیں۔ اس کی اس کارروائی کے وقت مائیکل کے بچے اس کے کمرے میں کھڑے رو رہے تھے۔ ڈاکٹر کنارڈ میورے کے خلاف مقدمہ کی کارروائی پیر کو شروع ہوئی ہے جو پانچ ہفتے تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.