30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:26
اے پی سی قراردادوں پر عمل کرانا حکومت کے لیے امتحان ہے، نواز شریف
جنگ نیوز -
اسلام آباد …مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آبادواقعہ پر مخالفوں کوہمارے خلاف مزید تقویت ملی، ایک جماعت اکیلی ملک کومسائل سے نکالنے کی طاقت نہیں رکھتی ،جمعہ کو اے پی سی کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے اسوقت سب کو اکٹھے ہونے کاسوچناچاہیے،ریمنڈ ڈیوس معاملہپراسٹینڈ لیاجاتاتودنیا آج پاکستان کیساتھ ہوتی، سابق وزیراعظم نے کہا کہ اے پی سی کی قراردادپرسیاسی وعسکری قیادت میں اتفاق رائے ہے،اے پی سی کے مشترکہ اعلامیے کوپارلیمنٹ سے منظورکرایاجائے،حکومتی پالیسیوں پرہمارے شدید ترین تحفظات ہیں، انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں گزشتہ قراردادوں پر عملدرآمد کرانے پرزوردیا،قراردادوں پر عمل کرانا حکومت کیلیے ایک امتحان ہے ،پارلیمنٹ کی2009کی سفارشات پر عمل ہوتاتو یہ دن دیکھنانہ پڑتا،نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پرحکومت کوتاہی سے کام لے رہی ہے ، بلوچستان کے مسئلے کوپر امن طورپرحل کرایا جائے،پرامن مذاکرات کا اصول بلوچستان کیلیے بھی ہوناچاہیے،انھوں نے کہا کہ ملک کومسائل سے نکالنے کیلیے ہمیں اجتماعی ایجنڈابناناہوگا،جمہوری حکومت کیوں نہیں بتاتی کہ امریکاسے کیالین دین ہے۔آج بتایا جارہا ہے کہ غیر ملکی جارحیت کا خطرہ ہے۔