تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:26

اے پی سی کی قرارداد مقتدر قوتوں کا امتحان ہے، فضل الرحمن

اے آر وائی - جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ مقتدر قوتوں کا امتحان ہے، امریکا وزیرستان میں مستقل جنگ کیلئے حقانی نیٹ ورک کا کارڈ استعمال کر رہا ہے۔



اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے کیو نکہ یہ قرارداد قوم کی آخری امید ہے ، پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔مولا نا فضل الرحمان نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کا کارڈ استعما ل کر کے وزیرستان میں مستقل جنگ شروع کرانا چاہتاہے اور اس کے بعد وہ کوئٹہ شوری ٰ کا کارڈ بھی استعمال کر سکتا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں جنگ شروع کی گئی تو ا س کے بھیانک نتائج ہو ں گے ، امریکہ نے افغانستان سے نکلنے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ میں بھی قرارداد لا سکتا ہے اس لئے چین اور روس کے ذریعے ایسی کس ممکنہ قرارداد کو ویٹو کرنے کی کوشش کے علاوہ دنیا میں سفارتکاری کی ضرورت ہے۔



مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام تر کاروائیوں کے باوجود افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی حامی ہے اور افغانستان میں سیاسی عمل کی بات کی جائے تو پاکستان کے پاس طالبان کارڈ موجود ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں قرارداد پرعمل درآمد میں کوئی روکاوٹ نظر نہیں آ رہی اورمقتدر قوتیں پسپائی کی پالیسی اختیار نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کو تمام فیصلوں کا محور بنانے کی بجائے فوج کوپارلیمنٹ اور سیاسی قائدین کے فیصلوں کا احترا م کرنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.