30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:26
اے پی سی قراردداد پر عمل نہ ہوا تو نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا،فضل الرحمن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے انخلاء کے بعد پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر حملے کے لیے اقوام متحدہ میں قرار داد لا سکتا ہے،تاہم چین اور روس کے ذریعے ایسی قرار داد کو روکا جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ امریکہ نے قومی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہو رہا، اور اس مرتبہ بھی اگر کل جماعتی کانفرس کی قراردداد پر عمل نہ ہو تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے پاکستان کو دلدل میں دھکیلا۔افغانستان کے پاکستانی حمایت یافتہ طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیرستان میں جنگ مکمل تباہی لائے گی،مولانا نے کہا کہ فوج کو ڈرون حملے روکنا ہونگیاور پارلیمنٹ کو پالیسی سازی کا محور تسلیم کرنا ہوگا تب ہی حالات بہترہوں گے۔انھوں نے کہا کہ حقانی گروپ طالبان کا حصہ ہے، امریکا اس گروپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔