30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:53
پاکستان حقانی نیٹ ورک کے حملے رکوانے میں تعاون کرے، افغان وزیرخارجہ
جنگ نیوز -
کابل…جنگ نیوز…افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے حملے روکنے کیلئے پاکستان کا مکمل تعاون انتہائی اہم ہے۔امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری سرحد کے باہر سے بعض فورسز افغان امریکا اور نیٹو کی فورسز پر حملے کررہی ہیں ان کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں لہٰذا ہمیں پاکستان کو زیادہ سے زیادہ تعاون اور ان فورسز کو حملے کی اجازت نہ دینے پر آمادہ کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک میں جانتا ہوں حقانی نیٹ ورک افغانستان میں نہیں اور سرحد پار سے منصوبہ بندی اور حملے کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کے حملے روکنے کیلئے مزید سرگرمی دکھائے ۔