تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:4

کراچی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے امریکا مخالف مظاہرے

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے آج امریکا مخالف مظاہرے کئے گئے،مقررین نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ممکنہ امریکی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے۔بیت المکرم مسجد کے باہرنماز جمعہ کے بعداحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی نسیم صدیقی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ نے قومی پیغام پوری دنیا کو دے دیا اس پر عمل کی ضرورت ہے ،نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہرجمعیت علمائے پاکستان اور اے این آئی کے تحت امریکا مخالف مظاہرہ کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کے18کروڑ عوام قومی سلامتی کے لیے امریکی سازشوں کے خلاف مستحکم کھڑے ہیں،ملک کا بچہ بچہ پاکستان کے تحفظ کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.