30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:4
کراچی:ایڈمنسٹریٹرفضل الرحمان، ڈی سی او محمد حسین سیدکا تبادلہ
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت سندھ نے ایڈمنسٹریٹر اور ڈی سی او کراچی کو تبدیل کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لالہ فضل الرحمان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ ڈی سی او کراچی محمد حسین سید کو ایڈمنسٹریٹر کراچی اور روشن علی شیخ کو ڈی سی او کراچی تعینات کردیا گیاہے۔