تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:4

لاہور کے سرکاری دفتر میں بچے کی پیدائش

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں اسپتال جانے والی خاتون نے راستے میں ہی لیسکو کے باتھ روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ زچہ اور بچہ کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت تسلی بخش ہے۔لیسکو سب ڈویڑن انجنیئرنگ یونیورسٹی کے ایس ڈی او فیضان بٹ کے مطابق وہ دفتر میں معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اچانک انہیں شور سنائی دیا، جب وہ باہر نکلے تو پتہ چلا کہ رکشے میں سوار ایک خاتون کو حاجت محسوس ہوئی جس پر اسے دفتر کے باتھ روم لایا گیا۔ خاتون حاملہ تھی اور اس نے وہیں بچے کو جنم دے دیا۔ فیضان بٹ کے مطابق قریبی محلے سے ایک خاتون کو بلوایا گیا اس دوران ریسکیو 1122 کو فون کر دیا گیا زچہ اور بچہ کو اسپتال لے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.