30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:4
حکومت مچھروں کونہیں پکڑ سکی،ڈاکوکیاپکڑے گی،راجاریاض
جنگ نیوز -
ساہیوال…پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مچھروں کو تو پکڑ نہیں سکی ڈاکووٴں، لٹیروں اور منافع خوروں کو کیا پکڑے گی۔ساہیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنے ایم پی اے ممتاز ججھہ کو ڈینگی مچھر سے نہیں بچا سکی وہ عوام کی کیا حفاظت کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ 13 اکتوبر کو ساہیوال میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پنجاب حکومت ہمارے ووٹروں کو حراساں نہیں کر سکتی کیونکہ وہ خود اس وقت ڈینگی مچھر سے ڈری ہوئی ہے۔