تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16

امریکی فوج پاکستان میں داخل نہیں ہوگی،واشنگٹن کی یقین دہانی

جنگ نیوز -


واشنگٹن…ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ لفظی جنگ کے باوجود وہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی زمینی فوجی کارروائی نہیں کریگا نہ ہی امریکی فوج پاکستان میں داخل ہوگی، ذرائع کے مطابق یہ یقین دہانی ایک سینئر امریکی عہدیدار نے پاکستانی حکام کو کرائی ہے، مزید یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ امریکا شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی نہیں کریگا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا تھا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سے تعلقات ختم کرے جس کے بعد سے دونوں ملکوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.