30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9
پاکستانی سمندری حدود میں داخل 48 بھارتی ماہیگیر گرفتار
اے آر وائی - کراچی کی سمندری حدود میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گشت کے دوران پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والے 48 بھارتی ماہیگیروں کو گرفتار کرلیا۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق پاکستانی ایکسلوزف ایکنومنک زون میں گشت جاری ہے، جہاں سے آٹھ لانچوں پر سوار 48 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا جو پاکستانی حدود میں داخل ہوکر مچھلی کا شکار کررہے تھے، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا اس ماہ میں چوتھا آپریشن تھا جس دوران 21 بھارتی لانچوں کو ضبط کرکے 94 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق انڈس ڈیلٹا ریجن میں اعلیٰ معیار کی مچھلی ہوتی ہے جس کے شکار کے لئے بھارتی ماہی گیر حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔