تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16

سہارانے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوا دیا

جنگ نیوز -
لاہور…سہارا فار لائف ٹرسٹ نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان سے بھرا جہاز بھجوا دیا۔چیئرمین سہارا فار لائف ٹرسٹ ابرارالحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کو C-130 طیارے میں تیس ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔ جس میں خشک راشن، کپڑے، ادویات اور خیمے شامل ہیں۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.