تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16

حکمران سچ سننانہیں چاہتے اس لیے اے پی سی میں نہیں بلایا،طلال بگٹی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…جمہوری وطن پارٹی کے صدر نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت اس لیے نہیں دی گئی تھی کہ حکمران سچ نہیں سننا چاہتے۔کوئٹہ میں بگٹی ہاوس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ طلال بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد اپنے لئے ڈالرکمانا ہے،اس کے علاوہ اس کا کوئی مقصد نہیں تھا،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک اندرونی اور بیرونی خطرات کا شکار ہے اور بلوچستان جل رہا ہے، مسخ شدہ لاشیں ملنے سے بلوچستان کے عوام خون کے آنسو رورہے ہیں اور آئے روزٹارگٹ کلنگ سے بے گناہ افراد کو مارا جارہا ہے، عوام اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے اٹھاتے تھک چکے ہیں ۔نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا کہ حکمرانوں کی بے بسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نواب اکبر بگٹی اور دیگر بلوچ شہداء کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور عدالت کے حکم کے باوجود انہیں انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جارہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.