30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16
ایبٹ آبادکمیشن قوم کومایوس نہیں کرے گا، جسٹس (ر)جاویداقبال
جنگ نیوز -
ایبٹ آباد …ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کمیشن قوم کو مایوس نہیں کرے گا۔قوم اور میڈیا سے نہ کوئی بات چھپائی جاسکتی ہے اور نہ کمیشن ایسا ارادہ رکھتاہے۔ ایبٹ آباد کے کمشنر ہاوٴس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آبادکمیشن آزاداورخودمختارہے،کمیشن قوم کو مایوس نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ فوج اور حساس ادارے پاکستان کی سا لمیت کے ضامن ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے بتایاکہ کمیشن ایک ہفتے بعد ملکی سطح پر صحافیوں ،کالم نگاروں اوراینکرز سے بھی ملاقات کرے گا کیونکہ قوم اور میڈیا سے نہ کوئی بات چھپائی جاسکتی ہے اور نہ کمیشن ایسا ارادہ رکھتاہے۔صحافیوں کی نشاندہی پر کمرے میں حساس ادارے کے اہلکار کی موجودگی پر جسٹس جاوید اقبال نے ناراضی کا اظہار کیااور ڈی پی او کو اس اہلکار کو فوری طورپر حراست میں لینے کا حکم دیا۔اس سے پہلے کمیشن نے اسامہ کے کمپاوٴنڈ کا دورہ کیا۔ آج 16شہریوں نے ایبٹ آباد واقعے سے متعلق بیانات بھی قلمبند کرائے ہیں۔ایک شہری نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کبھی اسامہ کو نہیں دیکھا اور نہ ہی اس کے بارے میں کچھ سنا تھا۔